ویب ڈیسک: جےیوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ہونے والے مشاورت کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ ڈیلے کریں پیش نہ کریں اس کو تاکہ ہم اس کو پڑھیں۔
جےیوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست تشریف لائے تو ان سے بھی ہم نے یہ بات کی کہ ہم نے حکومت کو کہا ہے کہ آپ اس میں جلدی نہ کریں، اس میں ہمیں سوچنے اور شرح صدر ہونے کی اجازت دو!
وقت ملے تو ہم شرح صدر کے ساتھ کوئی فیصلہ کر سکیں گے ، پالیمان کا اجلاس بلایا گیا تھا اب اجلاس میں سارے پہنچ گئے ہیں، ہمارا انتظار ہے ہم نے کہا کہ ہم اجلاس میں شریک ہوتے ہیں،ہم پارلیمان میں جا کر وہاں ہم اپنا موقف بالکل کھل کر سامنے رکھیں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک وہ ترامیمی بل نہیں ملا، جب تک وہ پڑھیں گے نہیں، بل دیکھیں گے نہیں تو کس طرح ہم ووٹ دے سکتے ہیں، اس لئے آپ اس کو ڈیلے کریں تاکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی اس کو بڑھ لیں، حکومت سے کہا ہے کہ ہمیں شرح صدر ہونے کی اجازت دیں تاکہ کوئی فیصلہ کرسکیں۔
بعدازاں جے یوآئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری پارلیمنٹ پہنچ گئے ،غفور حیدری کا کہناتھا کہ اس قانون سازی کے بارے میں انگلیاں تو اٹھیں گی، قانون پاس ہونا ملک کا مستقبل مرتب ہونا ہے۔