(ویب ڈیسک ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں ۔صحافی نے سوال کیا کہ خوشخبری حکومت کیلئے ہے یا اپوزیشن کیلئے ؟ مولانا نے جواب دیا کہ انشاء اللہ قوم کیلئے خوشخبری ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان ن پارلمینٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ مولانا کیا آپ پی ٹی آئی کے ساتھ جائیں گے؟مولانا مسلسل سوالات پر زیر لب مسکراتے رہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ ڈیڈ لاک کس بات پر ہے؟ اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیں ۔
ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ کو ترامیم کا مسودہ نہیں ملا۔ اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ یہ حکومت سے پوچھیں ۔
صحافی نے سوال کیا کہ خوشخبری حکومت کیلئے ہے یا اپوزیشن کیلئے ؟ مولانا نے جواب دیا کہ انشاء اللہ قوم کیلئے خوشخبری ہوگی۔
ادھرخصو صی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے ارکان بھی پہنچ گئے۔ بیرسٹر گوہر،حامد رضا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اجلاس میں پہنچے۔