بھارت:عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ

بھارت:عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ
کیپشن: بھارت:عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ

ویب ڈیسک: بھارت میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبی کےموقع پربھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمانوں پرتشدد اورپتھراؤ کیا گیا،انتہا پسند ہندوؤں نےمسلمانوں پر ڈنڈوں سے تشدد اورپتھراؤ کیا،ہندو جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے اور ان پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔

اس پر تشدد واقع کے بعد علاقہ مکینوں اور دیگر مسلم اکثریتی کمیونٹیز نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کیا جلوس پر پتھراؤ کرنے والوں کے گھروں کو بھی بلڈوز کر دیا جائے گا؟،یا صرف مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا؟۔

پانچ روز قبل عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں میں جھنڈے لگانے پر جنونی ہندوؤں نے مسلم آبادی پر حملہ کر کہ مسجد شہید کر دی تھی۔

 واقعے کے دوران بجرنگ دل اور بی جے پی کے غنڈوں نے مسلم آبادی میں موٹر سائیکلوں اور املاک کو بھی آگ لگا دی تھی،ڈنڈوں اور راڈوں سے لیس انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان اس قدرغیرمحفوظ ہو چکےہیں کہ اب انہیں اپنے بچوں کا مستقبل بھی تاریک نظر آتا ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس حوالےسے اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔

Watch Live Public News