ویب ڈیسک: منی پور کی مظلوم خواتین گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے اپنے بچھڑوں کے انصاف کی منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی منی پور جل رہا ہے لیکن مودی کا انصاف خاموش ہے،منی پور کی ہزاروں مائیں، بہنیں ، بیوائیں اور بیٹیاں مودی سرکار سے اپنے اوپر کیے گئے ظلم کا حساب مانگ رہی ہیں۔
منی پور میں خواتین مسلسل تشدد اور زیادتی کا شکار ہو رہی ہیں ،کبھی خواتین کو برہنہ پریڈ کرا کر ان کےعزت نفس مجروح کی گئی تو کبھی انکے شوہر اور بچوں کو بے دردی سے انکی آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا گیا۔
منی پورمیں نسلی فسادات اور تشدد سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی خواتین ہیں،منی پور میں گذشتہ سال مئی میں نسلی تشدد کی بنا پر کھیلی جانے والی خون کی ہولی آج بھی جاری ہے۔
غیرمحفوظ اور بےبس اقلیتیں اب اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھانا شروع ہو گئی ہیں، مودی کا کنٹرول اب منی پور میں ختم ہوتا جارہا ہے لیکن مودی اب بھی عالمی سطح پر جھوٹی اور کھوکھلی بھارتی جمہوریت کا دفاع کر رہا ہے۔