وزیراعظم کو خود نہیں پتہ کیا ترامیم ہورہی ہیں؛زرتاج گل

وزیراعظم کو خود نہیں پتہ کیا ترامیم ہورہی ہیں؛زرتاج گل

ویب ڈیسک:(محمدساجد) رکن قومی اسمبلی زرتاج گل  نے کہا کہ آئین میں غیر آئینی  ترامیم ہورہی ہے، ن لیگ والے چھٹی کے دن بھی سکول کے بچوں کی طرح آکر اپنی کلاس میں پیش ہورہے ہیں، جس مسودے کا اُن کو خود نہیں پتہ اس میں تبدیلی کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ساری دنیا کو پتہ ہے 18 ویں، 19 ویں ترامیم کیا تھی، اگر یہ حکومت ترامیم کرنے جارہی ہے تو پہلے ٹیبل ترامیم ہوتی ہے، ساری دنیا کو، میڈیا کو اور ایوان کو پتہ چلتا ہے، پھر کمیٹی  میں اس پر فیصلہ ہوتا ہے تب جاکر کہیں پاس ہوتا ہے پھر ایوان میں اُس پر بحث ہوتی ہے وہ اس لئے عام عوام کے لئے ترامیم ہوتی ہے۔

یہ حکومت شب خون مارنا چاہتی ہے، مخصوص تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے اپنی ذاتی خواہشات پوری کرنا چاہتی ہے، حکومت بتائے کہ پاکستان کی عوام سے کیا چھپایا جارہا ہے؟کون سے ایسے کالے قانون پاس کرنا چاہتی ہے جس پر مارشل لا پلس لگا کر بیٹھی ہوئی ہے؟ 10 ستمبر سانحہ پارلیمنٹ سے ن لیگ نے کچھ نہیں سیکھا؟ آپ مزید طاقت کس کو دینا چاہتے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما اور  رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہ وزیراعظم کو خود نہیں پتہ کیا ترامیم ہورہی ہے، اگر شہباز شریف کوقانون سازی کا پتہ ہے اور عوام کے مفاد میں ہورہی ہے اور وہ واقعی حقیقی وزیراعظم ہے تو پھر جرات پید اکریں اور 25 کروڑ عوام سے ابھی خطاب کریں اور بتائیں کونسی آئینی ترامیم ہونے جارہی ہے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو مطلب کوئی چوری ہورہی ہے، کسی کی کرسی غیرضروری بچائی جارہی ہے۔

Watch Live Public News