پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،16 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،16 اپریل 2021
وزیراعظم کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا گیا، حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا، حماد اظہر کو وزیرتوانائی اور عمرایوب کو اقتصادی امور کی وزارت دےدی گئی، خسرو بختیار صنعت و پیداوار، فواد چودھری وفاقی وزیراطلاعات اور شبلی فراز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنبھالیں گے۔اندرون سندھ پاکستان کا غریب ترین علاقہ ہے، وزیراعظم عمران خان کا سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب، کہا سندھ کے گاؤں آگے کی بجائے پیچھے کی طرف جارہے ہیں، پیکج کے ذریعے کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، پنجاب میں مافیا کے ساتھ مقابلہ تھا، اس لیے سندھ میں وقت نہیں گزار سکا، ہم 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے دورہ کراچی پر الیکشن کمیشن سے نوٹس کا مطالبہ، کہتی ہیں قانون کی دھجیاں اڑاتے سیلیکٹڈ ترقیاتی پیکج کا اعلان کررہے ہیں، 3 سال عمران خان کو کراچی کےلیے ایک روپیہ بھی یاد نہیں آیا، آپ کے پاس 11 روپے نہیں، 11 ارب روپے کا جھوٹ کیوں بول رہے ہو، رائے ونڈ گھر کو کوئی نقصان ہوا تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے۔جاتی امرا کا اصل نام موضع مانک ہے، شہزاد اکبر کہتے ہیں موضع مانک کی بیشتر زمین 1989 اور 1994 میں ٹرانسفر ہوئی، سرکاری زمین کسی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوسکتی، 1966 میں پنجاب حکومت کی موضع مانک میں 839 کنال زمین تھی، کل رات کنٹینر کی آمد سے متعلق بڑی سنسنی پھیلائی گئی، عطا تارڑ کو 20 ہزار روپے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملازم رکھا تھا، عطاتارڑ کا نگراں وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹ ختم کردیاتھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔