موبائل سموں کی فرنچائز لوٹنے والے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا

موبائل سموں کی فرنچائز لوٹنے والے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں موبائیل سموں کی فرنچائز لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس ولد الیاس نے سات اپریل کو ساتھیوں کے ہمراہ صدر ریکس سینٹر میں فرنچائز لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ چار ملزمان واردات کرنے کے لئے آئے تھے دو ملزمان فرنچائز میں داخل ہوئے۔ ملزمان کے اسلحہ نکالتے ہی سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو ملزمان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہو گئے

سول لائن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم نعمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔ فرنچائز لوٹنے والے گرفتار ملزمان کی تعداد دو ہو چکی ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان جرائم پیشہ ہیں اندھ اور پنجاب کے شہروں میں متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔