بلاول بھٹو کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ، ذرائع

بلاول بھٹو کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ، ذرائع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی کابینہ میں ایک انتہائی اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بہت جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان کے علاوہ وفاقی کابینہ کے دیگر وزرا کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وزارت داخلہ کا اہم قلم دان رانا ثناء اللہ کے پاس جائے گا۔ عمران خان کابینہ میں شامل ق لیگ کے وزیر طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ ہی دی جائے گی جبکہ چودھری سالک حسین کو بھی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفيق اور سردار اياز صادق بھی وفاقی کابينہ ميں شامل ہوں گے۔ مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے احسن اقبال اور خرم دستیگر خان بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومی اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، ایم کیو ایم ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت 10 سے زائد جماعتیں شامل ہیں۔ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی عمران خان حکومت میں بھی شامل تھیں، تاہم دونوں جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد میں اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیا تھا۔ گذشتہ روز ایک عشائیے سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب باہمی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے وزرا کے نام جلد سامنے آ جائیں گے۔ حلقوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرواؤں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔