وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی ، ق لیگ کا بائیکاٹ

وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی ، ق لیگ کا بائیکاٹ
لاہور: شدید ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا ۔وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹںگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا،اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی زیر صدارت ہورہا ہے۔ حمزہ شہباز ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وزیر اعلی کے امیدوار ہیں ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ قبل ازیں پنجاب اسملبی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگی اراکین اسمبلی نے چوہدری پرویز الہی کو دھکے اور تھپڑ مارے، تشدد سے پرویز الہی زخمی ہوگئے جنہیں ایوان سے باہر نکال کر طبی امداد دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس نے داخل ہو کر اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیاہے اورمزاحمت کرنے والے حکومتی اراکین اسملبی کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں واثق عباس، ندیم قریشی اور اعجاز خان شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئ تھی،حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کرکے انھیں زدوکوب کیا۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس میں پہنچے ہی تھے کہ حکومتی اراکین نے ان پر لوٹے پھینکنا شروع کر دیئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔