نیا اسپیل پنجاب میں طوفانی بارشیں برسانے کو تیار، الرٹ جاری

نیا اسپیل پنجاب میں طوفانی بارشیں برسانے کو تیار، الرٹ جاری
کیپشن: New spell ready to bring torrential rains in Punjab, alert issued

ویب ڈیسک: پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت رواں ہفتے موسلادھار بارشیں شہریوں کے رنگ میں بھنگ ڈالیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 18 اپریل سے موسلا دھار بارشیں برسانے والا نیا نظام آنے کو تیار ہے، یہ نیا نظام 18 تا21 اپریل پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں بارشیں برسائے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ طوفانی بارشوں کے ساتھ طوفان بادوباراں کا سلسلہ بھی جاری رہ سکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Watch Live Public News