ملت ایکسپریس واقعہ؛ ریلوے پولیس اور انتظامیہ کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی

ملت ایکسپریس واقعہ؛ ریلوے پولیس اور انتظامیہ کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی
کیپشن: Millat Express Train incident
سورس: Web desk

ویب ڈیسک: ریلوے پولیس اور انتظامیہ  کی جانب سے حقائق  کو چھپانے کی کوشش سامنے  آگئی ۔
ریلوے پولیس نے خاتون کی ہلاکت  پر 3 روز گزر جانے کے باوجود  صرف تشدد کا مقدمہ درج کیا ، ریلوے پولیس حکام اور انتظامیہ  نے پولیس اہلکار کو بچانے کے لئے  معمولی  نوعیت کا مقدمہ درج کیا ، ریلوے پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے کمزور مقدمہ کے نتیجے میں ملوث اہلکار نے آسانی سے ضمانت بھی حاصل کرلی ۔
ریلوے پولیس نے  منظم انداز میں خاتون کے مبینہ قتل کا علم ہونے کے باوجود معاملہ منظر عام پر آنے سے روکے رکھا، خاتون کے مبینہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجودپولیس حقائق  چھپا کر مقدمہ کی تحقیقات میں پولیس اہلکار کو   بچانے کے لئے حکام سرگرم ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے پولیس حکام  مسلسل میڈیا کو موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ریلوے انتظامیہ  نے خاتون  کا ذہنی توازن خراب قرار دیا تھا ، خاتون کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے ریلوے انتظامیہ کے دعوے  کو غلط قرار دیدیا۔

Watch Live Public News