پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 اگست 2021
یکساں نصاب تعلیم آزادی کا اصل راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب، کہا آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت میں سیرت النبی پڑھائی جائے گی، سیرت النبی 2024-2025 میں نہیں، آئندہ پانچ چھ ماہ میں شامل کریں گے، کسی میں ایمان آتا ہے یا نہیں، یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، ہم راستہ دکھا سکتے ہیں۔ آج یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کی طرف بڑا قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پارٹی منشور کی تکمیل کا دن ہے، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا ملک بھر میں یکسان نصاب تعلیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب، کہا یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ہمارے لیے امتحان ہے، ملک میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم رائج ہورہا ہے۔ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں رش لگ گیا، ہزاروں کی تعداد اہلکار اور عہدیدار بھی موجود، عوام کو انٹرنیشنل پروازیں بند ہونے سے افغانستان سے نکلنے میں دشواری کا سامنا، کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی امریکی فوج نے سنبھال رکھی ہے۔ طالبان کا افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا اعلان،، کابل کا صدارتی محل طالبان کے کنٹرول میں آ گیا، طالبان کا سب کے لیے عام معافی کا اعلان، ترجمان طالبان کہتے ہیں 20 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا، کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے،ملک میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہوجائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔