کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، افراتفری پھیل گئی، امریکی جہاز سے افغان شہریوں کو نیچے پھینک دیا گیا، روسی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ اس وقت امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے، کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیریقینی صورتحال کے باعث قومی ائیرلائن پی آئی اے نے کابل آپریشن معطل کردیا۔ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کا رش لگ گیا، ہزاروں کی تعداد میں اہلکار اور عہدیدار بھی موجود، عوام کو انٹرنیشنل پروازیں بند ہونے سے افغانستان سے نکلنے میں دشواری کا سامنا، افغانستان سے نکلنے والے خواہش مند افغان امریکی فوجی طیاروں پر چڑھ دوڑے۔ افغانستان میں امریکا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا افغان فورسز کی ناکامی توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی، جس افغان فوج کو 20 سال ٹریننگ دی، اسلحہ سے لیس کیا، امریکا ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن سے افغانستان میں ہونے والے واقعات پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔ طالبان کا دنیا کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار، افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا، کابل کا صدارتی محل طالبان کے کنٹرول میں آگیا، ترجمان طالبان محمد نعیم کہتے ہیں 20 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا، کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے،ملک میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہوجائے گی، طالبان تنہا رہنا نہیں چاہتے، عالمی برادری سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب، کہااصل غلامی سے زیادہ بری ذہنی غلامی ہوتی ہے، ایک غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا، ملک میں یکساں نصاب تعلیم نہ لا کر بڑی ناانصافی کی گئی، یکساں نظام میں نوجوانوں کی ایک ہی سمت ہوگی۔