افغانستان کی صورتحال پر پاکستان پالیسی بیان جاری کریگا

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان پالیسی بیان جاری کریگا
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 2 گھنٹے تک قومی سلامتی کا اجلاس جاری رہا۔ افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ جو فیصلہ ہوا ہے جلد اس پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ آرمی چیف، ائیر اور نیول چیف اجلاس میں شریک ہوئے۔ ممبر وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلے کرلیے ہیں۔ باقاعدہ طور پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ افغانستان میں صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔