قصور (پبلک نیوز) دن کی روشنی میں بھی کھڈیاں پولیس بھنگ پی کر سو گئی، تھانہ کھڈیاں کے لاک اپ سے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان میں ارشاد دودھی اور الیاس عرف بلا شامل ہیں۔ ارشاد شہزاد سب انسپکٹر نے ملزمان کو بیماری کی وجہ سے لاک اپ سے باہر نکالا۔ ملزمان 252/21 قتل کے مقدمہ میں 4 ماہ سے زیر حراست تھے۔ ملزمان علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں اور انھوں نے پہلے بھی فرار کی کوشش کی۔ خطرناک ملزمان کے فرار ہونے کی خبر پر ڈی پی او قصور عمران کشور تھانے پہنچ گئے۔