امریکہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان

امریکہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان
امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا. امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں سیلاب سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہے، امریکی سفیر کی انسانی ہمدردی کی اپیل پر یو ایس ایڈ نے1 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا. امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی فنڈنگ سے فوری طور پر زندگی بچانے والی اشیاء فراہم کی جائیں گی، سیلاب کے باعث کئی افراد نے اپنے پیاروں کو کھو دیا. واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی. وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تمام متاثرہ گھرانوں کو 30 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں، سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 50 ہزار کیش کی رقم این ڈی ایم اے کی سرپرستی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فراہم کرے، متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے جبکہ کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ حق دار کو اسکا حق ملے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔