کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 237 اور 246 سے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 237 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا گیا تھا۔جس پر ریٹرننگ افسر (آر او) نے پاکستان تحریک انصاف سے 4 بجے تک جواب طلب کیا تھا۔ دوسری پی ٹی آٸی چٸیرمین عمران خان کے این اے 246 لیاری پر کاغذات نامزدگی بحال کردیے گئے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اعتراضات مسترد کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کررکھا ہے۔قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔سابق وزیر اعظم عمران خان ان 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں۔