انٹر بینک میں ڈالر 1.99 روپے مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 1.99 روپے مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر 1.99 روپے مہنگا ہو کر 293.50 روپے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کا کہنا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رُکے ہوئے تھے جو کہ اب کلیئر ہوئے ہیں اس لیے بھی امریکی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے۔ ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔