تاہم اب میڈیا رپورٹس میں پی سی بی کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی نومبر میں بیٹے کی شادی کی خبروں کی تردیدکی ہے اور واضح کیا ہے کہ انہیں بیٹے کی شادی میں کوئی جلدی نہیں، بابر اعظم کی توجہ ابھی صرف کرکٹ پر ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بابر کے مداحوں کو ان کی شادی کیلئے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔The earth-shattering news of Kaptaan Babar Azam's wedding in November is completely fake. In fact, this is a ‘news’ for even him and his family. Kindly avoid sharing the unverified news. Thank you ????
— Saya Corporation (@SayaCorps) August 15, 2023
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ان کے والد اعظم صدیقی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ گذشتہ روز بابراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ قومی ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔ بعد ازاں بابر اعظم کے مینیجر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبر کو جعلی قرار دے دیا تھا۔