لاہور میں سٹریٹ کرائم میں روز با روز اضافہ ہونے لگا

لاہور میں سٹریٹ کرائم میں روز با روز اضافہ ہونے لگا
لاہور:گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 423وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ لاہور پولیس کے افسران کی جرائم کنٹرول کے لیے حکمت عملی ناکام دکھائی دے رہی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 423وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں ۔ شاپ رابری کی تین ، ڈکیتی کی ایک ،ایک نقب زنی، موٹرسائیکل چوری کی 121اور متفرق چوری کی 297وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ پولیس کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ڈاکومحمد نعیم آئس کریم کی فیکٹری میں عملے کو یرغمال بنا کر 43لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ستوکتلہ کے علاقے میں چور محمد شفیق کے تالے توڑ کر 11لاکھ 75ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے ، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو کاشف زاہد کی دکان سے چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں ڈاکو ممتازسجاد کی فارمیسی سے 70ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، رائے ونڈ کے علاقے میں ڈاکو نذیر کے جنرل سٹول سے 71ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے چوروں نے 121موٹرسائیکلیں چوری کر لیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔