بلوچستان:چاغی میں بجلی کےکھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان:چاغی میں بجلی کےکھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: بلوچستان:چاغی میں بجلی کےکھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چاغی میں دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ملی ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال دالبندین منتقل کردیا جبکہ بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Watch Live Public News