امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیش رفت 

امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیش رفت 

(ویب ڈیسک )  لاہور میں  قتل ہونے والے امیر بلاج  ٹیپو کےقتل کیس میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔

سیشن جج لاہور نے چالان سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت میں ارسال کردیا ۔ عدالت نے کیس میں ملزم ہارون اور سہیل محمود کو حاضری کے لیے طلب کرلیا ۔

چالان میں طیفی بٹ، گوگی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے ۔احسن شاہ اور مظفر ہلاک ہونے کی رپورٹ چالان کے ساتھ منسلک ہے ۔مجموعی طور پر تین ملزمان کو چالان میں نامزد کیا گیا ، امیر بلاج کے بھائی مصب سمیت 36 گواہوں کو نامزد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ  چوہنگ پولیس  اسٹیشن مین  امیر بلاج کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News