ویب ڈیسک: جلال پور بھٹیاں میں جائیداد کے تنازع پر ماں اور بیٹی کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی لرزہ خیز واردات رونما ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جائیداد کے تنازع پر دونوں ماں بیٹی کو قتل کیا گیا۔ ملزمان قتل ہونے والی خواتین کے چچا زاد نکلے۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقتولہ شاہدہ نے مرنے سے قبل اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان ہماری زرعی اراضی ہتھیانا چاہتے تھے۔ انکار پر ہم پر حملہ کر دیا۔ واقعہ کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے ماں بیٹی کو کار سے اتار کر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔