ویب ڈیسک: پاکستان میں فائر وال کی آزمائش جاری ہے اور گزشتہ دنوں اس کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائر وال بنیادی طور پر ایک کمپیوٹر نیٹ ورک سکیورٹی سسٹم کو کہا جاتا ہے جو انٹرنیٹ ٹریفک کو کسی بھی نیٹ ورک کی حدود کے اندر یا باہر محدود کرتا ہے،یہ سسٹم سافٹ ویئر یا مخصوص ہارڈوئیر ڈیٹا پیکٹوں ( ٹریفک )کو اپنی مرضی سے بلاک کرکے یا اجازت دے کر کام کرتا ہے،اس کا مقصد عام طور پر بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد کرنا اور نجی نیٹ ورک کے اندر یا باہر کسی کو بھی غیر مجاز ویب سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکنا ہے۔
فائر وال کیا ہے؟
فائر والز کو گیٹڈ بارڈرز یا گیٹ ویز کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو نجی نیٹ ورک میں ہونے والی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتی ہیں، فائر وال کی اصطلاح کا استعمال آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تیار کی جانے والی دیواروں کو مدنظر رکھ کیا گیا۔
جس طرح دیوار آگ کو پھیلنے سے روکنے اور اسے بجھانے میں مدد فراہم کرتی ہے، اسی طرح نیٹ ورک سکیورٹی فائر والز ویب ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ہوتی ہیں تاکہ وہاں پیدا ہونے والے خطرات کم کیا جا سکے,فائر والز ویب ٹریفک پر ' چوک پوائنٹس' بناتی ہیں، جس پر پروگرام شدہ پیرامیٹرز کے ایک سیٹ پر ٹریفک کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے مطابق عمل کیا جاتا ہے,کچھ فائر والز آڈٹ لاگز میں ٹریفک اور کنکشن کا بھی پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
فائر وال کیسے کام کرتی ہے؟
ایک فائر وال فیصلہ کرتی ہے کہ کس نیٹ ورک ٹریفک کو گزرنے کی اجازت ہے اور کون سی ٹریفک خطرناک ہے,بنیادی طور پر یہ مواد کو فلٹر کر کے کام کرتی ہے، یا یوں کہہ لیں کہ قابل بھروسہ مواد کو ناقابل اعتماد مواد سے الگ کرتی ہے۔
فائر والز کا مقصد نیٹ ورکس اور ان کے اندر موجود اینڈ پوائنٹ ڈیوائسز کو محفوظ بنانا ہے، جنہیں نیٹ ورک ہوسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔