دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وزیراعظم عمران خان

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشتگردی کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بات سانحہ اے پی ایس کو 7 برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر پاکستانی قوم کو ایک کربناک سانحے کی یاد دلاتا ہے، جب بزدل شرپسندوں بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کر دیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں آرمی پبلک سکول کے ان بہادر استادوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اپنے طالبعلموں کی حفاظت اور ان کی جان بچانے کیلئے شرپسند دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات وقت ثابت کر چکا ہے کہ دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے کوئی قوم یا ہذمب نہیں بلکہ ایک بزدلانہ سوچ ہوتی ہے۔ یہ بزدلانہ سوچ اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کیلئے نہتے اور کمسن پچوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ اس سانحے کے بعد پوری قوم کے حوصلے دہشتگردی کیخلاف مزید بلند ہوئے، نیشنل ایکشن پلان کے تحٹ ہم نے دشمنوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشان عبرت بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دشمن ہمارے حوصلوں کو کبھی کمزور نہیں کر سکتا۔ پوری قوم آج کے دن عہد کرے کہ وہ نسلی تعصب، مذہبی اور فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کھڑے ہونگے۔

Watch Live Public News