'سیاست میں شمولیت سے متعلق باتیں بلکل غلط ہیں '

'سیاست میں شمولیت سے متعلق باتیں بلکل غلط ہیں '
اسلام آباد : سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کہنا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں فیض حمید نے اپنے آبائی گاؤں چکوال میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے، اس دوران ایک شخص نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل کی فوج کیلئے اور اپنے علاقے کیلئے خدمات پر ان کی تعریف کی۔ اس شخص نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سیاست میں شرکت کی دعوت بھی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔