ہری پور( پبلک نیوز) تھانہ کھلابٹ کی حدود داڑی چوک میں انسانیت سوز واقعہ، بیکری کے مالک نے مزدورکو بھٹی میں مبینہ طورپر جلا ڈالا، باقیات برآمد.تفصیلات کے مطابق درندہ صفت بیکری مالک سفیر نامی شخص نے افغان مہاجر جان آغا عرف کوچی کو مبینہ طور پربھٹی میں زندہ جلا دیا.افغان مہاجر جان آغا عرف کوچی کی بھٹی سے باقیات کر لی گئیں. تھانہ کھلابٹ پولیس نے درندہ صفت مبینہ ملزم سفیر کو سیکٹر 3 کھلابٹ سے دھر لیا. گرفتارملزم پر دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا. مقتول جان آغا عرف کوچی ولد سید آغا کیمپ نمبر 5 کا رہائشی تھا. مقتول سیکٹر 3 دہاڑی چوک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔مقتول کباڑ کا کام کرتا تھا. کل شام کو کام کے لیئے گھر سے نکلا تھا اور لاپتہ ہو گیا تھا. مقتول کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ کھلابٹ میں درج کروا دی گئی تھی.تھانہ کھلابٹ پولیس نے مبینہ ملزم سفیر کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا جس پرمبینہ ملزم نے پولیس کو حقیقت سے آگاہ کیا . مقتول کی باقیات برآمد مبینہ ملزم سفیر سے مزید تفتیش اور دریافت جاری ہیں.