27 فروری کو عوامی مارچ ہوگا، حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے

27 فروری کو عوامی مارچ ہوگا، حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے
کراچی ( پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 27 فروری کو عوامی مارچ ہو گا۔ حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وڈیروں کی نہیں پی ایس ایف کی پارٹی ہے۔ معاشی بحران کی وجہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر لمبی اننگز کھیلیں گے۔ سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدارمیں آ کر روزگارفراہم کیا۔ 27 فروری کوعوامی مارچ کے لیے نکلیں گے۔ نا اہل ٹولے کو گھر بھیج کر رہیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کل بھی بھٹو زندہ آج بھی بھٹوزندہ ہے۔ یہ عجیب منطق ہے کہ یونیورسٹی میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ سیاست کرنا طلباء کا حق ہے، طلباء ونگ نے اپنے حق کیلئے ہرجگہ مہم چلائی۔ ہا جاتاہے پی پی وڈیروں کی پارٹی ہے انہیں کون سمجھائے کہ پی پی پی ایس ایف کی پارٹی ہے۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر نیا نصاب بنائیں گے۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایک لمبی اننگزکھیلیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔