پی سی بی نے بچوں کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کے لیے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو 50 فیصد رعایت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق رعایت تمام میچوں کے لیے لاگو ہوگی، ایک بے فارم پر ایک ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے۔ ہر بچے کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا بے فارم، جس پر انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے، ساتھ لانا ہوگا۔