ویب ڈیسک:16 آزاد اراکین کی ن لیگ میں شمولیت، پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 191 اراکین کے ساتھ سب سے آگے۔
تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نمبر گیم مطلوبہ ہدف کراس کر گئی۔ مسلم لیگ ن میں 16 آزاد اراکین نے اب تک شمولیت اختیار کر لی۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 137 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ مسلم لیگ ن کی نمبر گیم آزاد اراکین کو ملا کر 153 ہو گئی۔ مسلم لیگ کو خواتین کی 34 اور اقلیت کی 4 مخصوص نشتیں ملیں گی۔
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 191 اراکین کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی ہاوس مکمل ہونے پر نو منتخب ارکان کا موجودہ سپیکر حلف لے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے خفیہ بیلٹ پیپر پر رائے شماری ہوگی۔