ویب ڈیسک:امریکا سمیت ہر جگہ غیر مطمئن گاہکوں نے ایپل کا دس لاکھ مالیت والا ’’ ویژن پرو ہیڈ سیٹ ’’واپس کرنے شروع کردئیے۔
Apple Vision Pro خریداروں کے لیے، ہنی مون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔
یادرہے ویژن پرو ہیٹ سیٹ کی مالیت $3,500 اور ایپل کی پالیسی کے مطابق آپ خریداری کے 14 دنوں کے اندر کسی بھی پروڈکٹ کو واپس کرسکتے ہیں۔
حالانکہ ایپل کے شائقین اپنی کمپنی کے وفادار ترین پرستار ہیں تاہم ویژن پروہیڈ سیٹ کے متعلق ان کی شکایات بالکل درست ہیں
واپسی کی سب سے زیادہ حوالہ دی گئی وجہ بے آرامی ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ ہیڈسیٹ لگانے کے بعد انہیں مستقل سر درد رہنے لگا ہے ۔
ڈیوائس کا وزن دوسری بڑی وجہ ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس میں سے زیادہ تر فرنٹ لوڈ ہوتا ہے۔ اسی طرح کئی صارفین کے مطابق انہیں ’’ڈرائی آئیز’’ آنکھوں میں تناؤ، لال رہنے اور خارش کی شکایت بھی ہوئی ۔ اسی طرح کئی شائقین نے فگما اسکرینز کو مستقل دیکھنے کے بعد چکر آنے کی شکایت بھی کی ہے۔