پشاور: جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

پشاور: جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

پشاور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ خٹکو پل میں جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نہ معلوم وجوہات کے باعث لگی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ۔

تفصیلات کے مطابق ایوب نامی شخص کےخٹکو پُل کے علاقہ میں اچانگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر وہیکلز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 1 گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے مزید گودام اور ساتھ موجود زونگ ٹاور کو نقصان سے بچا لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نہ معلوم وجوہات کے باعث لگی۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔