ویب ڈیسک:پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل میں نصب مبینہ خودکش دھماکے کے حوالے سےسی ٹی ڈی نےتفصیلات جاری کر دیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، دہشت گرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جا رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سلمان پشاور کے علاقے تہکال میں رہائش پزیر تھا جبکہ ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی تیسرے دہشت گرد کا نام عثمان ہے اور یہ تینوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر تھے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق پشاور میں بورڈ بازار کے قریب مبینہ خودکش دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا,زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، موٹرسائیکل پر 3 افراد سوار تھے۔