عمران خان کے اے ٹی ایم سینیٹ الیکشن کو لوٹنے میں لگے ہیں: بلاول بھٹو

عمران خان کے اے ٹی ایم سینیٹ الیکشن کو لوٹنے میں لگے ہیں: بلاول بھٹو

کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پر ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں۔ الزام مخالفین نے لگایا ہے۔  ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ پی ٹی آئی کے کیس پر ای سی پی میں جو کیس ہے اس میں تو پہلے فیصلہ دیا جائے۔ سینیٹ الیکشن میں امید ہے بہتر نتائج دیں گے۔

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اے ٹی ایم اس میں لگے ہیں کہ سینیٹ الیکشن کو لوٹا جائے۔ سینیٹ الیکشن کو ثاقب نثار کے دور میں بھی متنازع بنایا گیا۔ ہم شو آف ہینڈز پر کرپشن کے پورشن کو کور کرنا چاہتے ہیں۔ پارلیمان میں بیٹھیں گے تو شو آف ہینڈز یا اوپن بیلٹ پر بات کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شو آف ہینڈز سے چھوٹی جماعتوں بلوچستان کے قوم پرست اور ہزارے کو تحفظات ہیں ان کو سیٹین نہیں مل سکیں گی۔ ہم چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے ہر فورم پر بیٹھنے کو تیار ہیں۔

مردم شماری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پر تو کسی کو ہوش نہیں تھا ہم تو پہلے دن سے آواز اٹھا رہے ہیں۔ پی ایس پی یا جماعت اسلامی تو ہمیں نظر ہی نہیں آئی۔ ایم کیو ایم ہو یا دیگر وہ بھی اس پر خاموش ہیں سو کال جماعت کی موجودگی میں کابینہ نے اس سینسس کو منظور کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا موقف تو واضح اور کراچی سے گلگت فاٹا کی گنتی پر اعتراض کررہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔