وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مفت ٹیکنیکل اور کنوینشنل ہنر سکھانے کیلئے خصوصی پیکج دیا ہے،60 ہزار نوجوانوں کیلئے “سکلز فار آل” اسکالرشپس کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، رجسٹریشن کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع کی گئی ہے.
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد اداروں میں 250 کورسز میں تربیت فراہم کی جائیگی۔ عثمان ڈار نےکہا کہ نوجوان فوری طور پر تکنیکی تربیت کے مفت حصول کیلئے خود کو رجسٹر کرائیں
،نوجوان معلومات کیلئے کامیاب جوان اور نیوٹیک کی ویب سائیٹس وزٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوان اپنے ذاتی
نوجوانوں کے لیےخوشخبری۔انتظارکی گھڑیاں ختم.@KamyabJawanPK سکلز فار ال پروگرام بیچ-3 کے تحت 1000 سےزیادہ اداروں اور250 سے زیادہ کورسز میں 60,000 سکلز اسکالرشپس کی رجسٹریشن کل سے شروع ہو رہی ہے۔مزید معلومات کے لیےوزٹ کریں.https://t.co/Ethsk1TfPN #KamyabJawan #KJSkillsForAll pic.twitter.com/FCyx1MrGC4
— Kamyab Jawan (@KamyabJawanPK) January 15, 2022