لوٹ مار کر کے بھاگنے والے آج ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں،وزیراطلاعات

لوٹ مار کر کے بھاگنے والے آج ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں،وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک سے لوٹ مار کر کے بھاگنے والے آج ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہیں، آصف علی زرداری لندن میں چرچل ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں، آج ملک میں مہنگائی کا مسئلہ براہ راست ان سے جڑا ہوا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں ان کا لیا ہوا 55 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت جب گئی تو گیس پر کوئی گردشی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان عباسی 157 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑ کر گئے، جو سکیمیں انہوں نے شروع کیں وہ مکمل کرنے کے لئے سالانہ 90 ارب روپے درکار ہیں، ان لوگوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی کا سامنا ہے، ہم انہیں کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں، عمران خان کا پورے ملک میں ووٹ ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ 1100 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر سکے، الیکشن آنے دیں، میدان بھی سامنے ہوگا، ہم دکھائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑتے ہیں، انشاءاللہ آئندہ پانچ سال بھی عمران خان کی حکومت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، صحافی اور ان کے خاندان کسی بھی سرکاری و نجی ہسپتال سے 10 لاکھ روپے تک سالانہ علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے، ہسپتال میں داخلے کے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی، وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے اس پروگرام کا آغاز کیا، جب تک نجی شعبہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں شامل نہیں ہوگا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام ایک منفرد پروگرام ہے، ایک بڑی آبادی اس پروگرام سے مستفید ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کو بھی ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اچھے ہسپتالوں اور اچھے علاج سے غرض ہے۔ سندھ حکومت جتنا پیسہ صحت کے شعبہ میں خرچ کر رہی ہے یہ پروگرام اس سے نصف رقم میں مکمل ہونا ہے۔ سندھ میں ایک ڈاکٹر کی تنخواہ 76 لاکھ روپے رکھی گئی، سندھ میں صحت کا شعبہ اور تمام ہسپتال بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام طبقات کو صحت کی یکساں سہولیات فراہم کی جائیں، ہم امیر اور غریب میں فرق کئے بغیر یکساں علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہور کے بعد اسلام آباد کے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔