پریزائیڈنگ افسر کے رزلٹ موجود ہیں، آر اوز رزلٹ نہیں دے رہے،حافظ نعیم

پریزائیڈنگ افسر کے رزلٹ موجود ہیں، آر اوز رزلٹ نہیں دے رہے،حافظ نعیم
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہپریزائیڈنگ افسر کے رزلٹ موجود ہیں، آر اوز رزلٹ نہیں دے رہے، جماعت اسلامی کے میئر کو آنے سے روکا گیا تو سارے آپشن موجود ہیں ۔ حافظ نعیم نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی تقریباً 100 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے، باقی سیٹوں پر تنازع اور ابہام ہے ، فارم 11 ہم نے بہت مشکل سے حاصل کیے ہیں، رات دیر تک فارم 11،12 ملنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا ، آراوز سے ہمیں رزلٹ نہیں مل رہے ہیں ، پولنگ کو ختم ہوئے 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی آراوز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی آراوز نتیجے کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں روکا جائے ، ہم نے محنت اور جدوجہد کر کے ہی یہ الیکشن کروایا ہے ، جہاں گڑبڑ ہوگی ہم اسے ایکسپوز بھی کریں گے، بعض یوسیز میں زبردستی نتیجہ تبدیل کروایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔