چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی
لاہور:مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہی اور ق لیگ کے اراکین نے پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کر لیا، پرویز الٰہی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی، پرویز الٰہی اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے. دوسری جانب مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، آپ سے آپ کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے، مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص اور ووٹ بینک رکھتی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی آپ کے میڈیا بیانات سے معلوم ہوتی ہے، چودھری پرویزالہٰی کو 7دن میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔