خود انحصاری ، جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے، آرمی چیف

خود انحصاری ، جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی ،اس کے علاوہ پی اوایف کی دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اوایف واہ مصنوعات کے تجربے کی رینج کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پی او ایف افسران اور اسٹاف سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ خودانحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے کام جاری رکھیں گے، خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف کے ملکی سلامتی اور معیشت میں کردار کو سراہا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔