شہری ہوجائیں تیار۔۔۔چینی، آٹا اور گھی مزید مہنگا

شہری ہوجائیں تیار۔۔۔چینی، آٹا اور گھی مزید مہنگا
اسلام آباد(پبلک نیوز) مہنگائی کا طوفان نہیں تھمے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیاء مہنگی کرنے کی منظوری دیدی. ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے،چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا، 20 کلو آٹا کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیاگیا، 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا، فی کلو گھی کی قیمت میں حکومت نے یکدم 90 روپے کا اضافہ کردیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیا سے درآمدات کیلئے دستاویز کی تصدیق کی فیس کی چھوٹ کی منظوری کی گئی ہے،آزاد کشمیر میں نیکسٹ جنریشن 3 جی اور فور جی کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی ہے،ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دیدی ہے اور پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں 86 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔