لاہور ( پبلک نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے گروپ سٹیج کا اعلان کردیا۔ 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ایک ہی گروپ میں شامل۔ پاکستان کو بی گروپ میں شامل کیا گیا۔ اے گروپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ بی گروپ میں بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، گروپ اے کا رنر اپ، گروپ بی کوالیفائیر کا ونر شامل ہیں۔