رواں سال 3.9 بلین مالیت کی اسملنگ ناکام بنائی، پاکستان کسٹمز

رواں سال 3.9 بلین مالیت کی اسملنگ ناکام بنائی، پاکستان کسٹمز
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان کسٹمز کے کلکٹر کسٹمز ثاقب سعید نے کہا ہے کہ اس سال 3.9 بلین مالیت کی اسملنگ ناکام بنائی ہے۔ ان کاروائیوں میں چھالیہ، گاڑی، پیٹرول، کپڑا اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں ہیں۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال میں 127 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑا گیا۔ مختلف کارروائیوں میں ڈیزل آئل 289,766 لیٹر پکڑا گیا ہے۔ 542,143 کلو گرام چھالیہ پکڑی گئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 45,067 ڈنڈے تحویل میں لیے گئے۔ مضر صحت گٹکا 7972 کلو پکڑا گیا ہے۔ شراب کی 9,432 بوتلیں جبکہ 720 کین پکڑے گئے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کلکٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ ہم ہر دو ہفتے بعد میڈیا کو اپنی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔