یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا مہنگا کرنے کی منظوری

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا مہنگا کرنے کی منظوری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجٹ کیا پاس ہوا، تحریک انصاف حکومت نے تو مہنگائی کا محاذ ہی کھول لیا ہے۔ ایک کے بعد ایک چیز مہنگی کی جانے لگی ہے۔ گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایل پی جی مہنگی کی گئی جبکہ آج ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مہنگائی کے اس پروانے پر وزیراعظم کی جانب سے موسٹ فیورٹ قرار دیئے جانے والے وزیر خزانہ نے دستخط کیے۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی منعقد ہونے والے اس اجلاس میں گھی، چینی اور آٹا کو مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد مختلف آئٹمز کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھی کی اس سے قبل قیمت 170 روپے فی کلو تھی جس کو بڑھاکر 260 روپے کر دیا گیا، چینی کی اس سے قبل قیمت 68 روپے فی کلو تھی جس کو بڑھا کر 85 روپے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔