مولانا طارق جمیل کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

مولانا طارق جمیل کی فٹنس کا راز کیا ہے؟
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے عالم دین مولانا طارق جمیل کی فٹنس کے چرچے ان دنوں خاصے مشہور ہیں۔ ان کے فٹ رہنے کی وجہ سے انھوں نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی پر آن ایئر ہونے والے انٹرویو میں دیکھا گیا کہ وہ اپنی فٹنس کے راز بتا رہے ہیں۔ میزبان کی جانب سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں ایک جم بنا رکھا ہے۔ اس میں موجود سازو سامان اور یہ جِم ہی میری فٹنس کا راز ہے۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ میں ہر روز اپنی جِم میں ایکسرسائز کرتا ہوں۔ یہاں پورے جسمانی اعضاء کی ایکسرسائز کے لیے مشینیں موجود ہیں۔ میں ایک دن یوگا کرتا ہوں جبکہ اگلے دن ایکسرسائز کرتا ہوں۔ یہ روٹین اسی طرز پر چلتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالج کے دنوں سے ایکسرسائز اور فٹ رہنے کا شوق تھا۔ اب بھی ایکسر سائز اور یوگا کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں، یہی وجہ ہے کہ اس عمر میں بھی فٹنس برقررار ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔