ہیلتھ ملازمین کی عید الضحیٰ پر چھٹیاں منسوخ

ہیلتھ ملازمین کی عید الضحیٰ پر چھٹیاں منسوخ
کراچی (پبلک نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سندھ کی جانب سے ملازمین کی عید الضحیٰ پر ہونے والی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافی جاری ہے۔ مون سون کے سبب صوبہ میں ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی اور ڈائریا پھیلنے کے امکانات ہیں۔ عید الضحیٰ کے سبب کونگو بھی پھیل سکتا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلعی ہیلتھ افسران سمیت دیگر تمام ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ تمام ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔