لاہور: بشری خان کو دستاویزات سمیت 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے فرحت شہزادی کی والدہ بشری خان کو طلب کر لیا، بشری خان کو دستاویزات سمیت 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق بشری خان کو البراق فوڈ، البراق ہاوسنگ سوسائٹی، المعیز فوڈ اور پراپرٹی میں فرح خان کی حصے دار ہیں، بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ ملکرکمپنیوں میں سرمایہ کاری کی، فرحت شہزادی کیجانب سے کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائیں گئی۔