گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرگئی ہے۔ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر یہ افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 4 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔