چیئرمین پی ٹی آئی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں،وزیراعظم

چیئرمین پی ٹی آئی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں،وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں ہے. لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس کو بھی عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔ گذشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چار سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی ہے اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل 4 سالوں کے دوران ہوئے، مالم جبہ، بی آر ٹی، چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا ہے، حقائق پر آپ نے ہی فیصلہ کرنا ہے، عوام نے جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے، معیشت پر جرات مندانہ فیصلے کیے گئے تو معاشی ترقی قدم چومےگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر مستحکم ہونے پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، ڈالر کےمقابلے میں روپےکی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے،عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کا پروگرام ہمارےلیےحلوہ نہیں چیلنج ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔