آرمی چیف کی ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور عسکری قیادت سے ملاقات،دہشتگردی مشترکہ خطرہ قرار

آرمی چیف کی ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور عسکری قیادت سے ملاقات،دہشتگردی مشترکہ خطرہ قرار
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ ایران کا دورہ مکمل ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے ا یران کی عسکری قیادت سے ملاقات کی، دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعیادہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی، ملاقات میں دہشت گردی کو خطہ اور دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا گیا، اطلاعات کے تبادلے اور مشترکہ کاروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ملٹری ہیڈ کوارٹر میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔