خواجہ سلمان رفیق کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ ،محرم الحرام کے حوالے سے جاری مانیٹرنگ کا جائزہ لیا

خواجہ سلمان رفیق کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ ،محرم الحرام کے حوالے سے جاری مانیٹرنگ کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک: خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کی مجالس و جلوسوں کی کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ  کیا۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ و دیگر افسران نے کنٹرول روم کے حوالہ سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محرم الحرام کے حوالہ سے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ بھی لیا۔ 

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی مجالس و جلوسوں کی کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ تمام مجالس و جلوسوں کو چار لیئرز میں سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ تمام ڈویژنز میں جا کر حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ علماء کرام سے اتحاد بین المسلمین کا درس دینے کی استدعا کرتے ہیں۔ نویں اور دسویں محرم کی مجالس و جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نویں اور دسویں محرم کے تمام جلوسوں کے روٹس پر ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ 

تمام انتظامیہ کو آپس میں مضبوط کوارڈی نیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پوری کوشش ہے کہ محرم الحرام خیریت سے گزرے۔ 

Watch Live Public News